Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج اور 10محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ نے صوبے کے 10بڑے شہروں میں جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کردی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر،نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور میرپورخاص میں فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
موبائل فون سروس جلوس اورمجالس کے اوقات کے دوران معطل رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ابتدائی طورپرسفارشات وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی ہیں۔
موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ اورشیڈول میں تبدیلی سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظرکی جاسکے گی۔