Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سابق وزیرداخلہ سینٹر رحمان ملک نے بھارت کے اسیر کشمیری رہنما یاسین ملک کے رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے رابطہ کرلیا ہے۔
رحمان ملک نے یواین ہیومن رائٹس کمیشن کے نام خط میں کہاہےکہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے فوری کوششیں کی جائیں ۔
خط میں کہا گیا ہےکہ یاسین ملک سے ملاقات کیلئے یو این ٹیم تشکیل دی جائے اور اسیر کشمیر رہنماء کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا جائے ۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گرفتار رہنماء یاسین ملک کو تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے، یو این کی خاموشی یاسین ملک کی جان لے سکتی ہے۔
یاسین ملک کی 3سالہ بیٹی راضیہ اپنے والد کی شفقت سے محروم ہے، اقوام متحدہ ، بھارتی دہشت گردی رکوانے میں ناکام رہی ہے، گرفتار کشمیری رہنماء کی زندگی کو کچھ ہوا تواس کی ذمہ دار یواین پرہوگی۔