ملک بھر میں 9محرم کے ماتمی جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شائع 11 اکتوبر 2016 10:40am

ملک بھر میں 9محرم الحرام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

غم شہداء کربلا ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،  جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ،جو نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی شہادت کو سینہ کوبی اور نوحہ خوانی سے سلام پیش کررہے ہیں۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئےہیں،ہزاروں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہےہیں۔

نواور 10 محرم کے موقع پر چاروں صوبائی حکومتوں نے وزارت داخلہ سے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔

جس پروزارت داخلہ تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی جبکہ صوبائی حکومتوں نے دفعہ 144 کےتحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، جو 11 محرم سے نافذ رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے حساس شہرہنگو میں 9 محرم کےموقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

Read Comments