امریکا نے 4 پاکستانیوں اور انکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

شائع 12 اکتوبر 2016 07:16am

امريکا نے منی لانڈرنگ کے الزام میں  چار پاکستانیوں اور ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

امریکی محکمہ خزانہ  کے مطابق منی لانڈرنگ پر جن چار پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان کے نام عبید خانانی، حذیفہ خانانی،جاوید خانانی اور عاطف پولانی ہیں۔

حکام کےمطابق یہ افراد اور ان کی کمپنیاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں اور یہ چینی،کولمبین اور میکسیکو کے جرائم پیشہ افراد کو رقوم کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

عبید خانانی الطاف خانانی کے بیٹے ہیں جو امریکا میں طالبان کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ جاوید خانانی بھائی اور حذیفہ خانانی بھتیجا ہے۔

Read Comments