Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک بھر کے 29 حساس شہروں ميں موبائل سروس رات سات بجے تک بند رہے گی۔
حکام وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتوں کی درخواست پر29 حساس شہروںمظفرآباد سمیت فاٹا میں موبائل سروس بند کرنے کی پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی۔
کراچی ، حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھرڈویژن سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ لاہور، ملتان ، فیصل آباد ، جھنگ ، پشاوراور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دوپہرساڑھے بارہ بجے بند ہوئی جوساڑھے سات بجے تک بحال ہوگی ۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرکے مختلف شہروں میں بھی موبائل سروس رات دس بجے بحال ہوگی۔