کراچی:یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیر

شائع 12 اکتوبر 2016 02:11pm

کراچی :کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس  نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں کھارادرپہنچ کراختتام پذیرہوگیا۔

یوم عاشورکامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا،علم اورشبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پرگامزن رہا۔جلوس کے شرکا نے تبت سینٹرپرقیام کیا اورنمازظہرین اداکی۔

پچیس ہزارسےزائد اہلکارجلوس کی سیکیورٹی پرتعینات رہے،جلوس کی گزرگاہ پرنصب دوپچھترسی سی ٹی وی کیمروں کوسی پی اوآفس اوروزیراعلی ٰہاوس کنڑول روم سےمانیٹرکیاجاتارہا۔سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرشہلارضا نے جلوس کی سیکیورٹی پراطمینان کااظہارکیا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہناتھاکہ آج مظلوم کی فتح کادن ہے،مظلوم کاپیغام زندہ رہتاہے۔جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادرپہنچ کراختتام پذیرہوگیا۔جلوس کےاختتام پرمجلس شام غریبان برپا ہوئی جس میں شہادت امام عالی مقام کے واقعےکو بیان کیا گیا۔

Read Comments