زین قتل کیس ، سماعت 14دسمبر تک ملتوی

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2015 02:36pm

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے زین قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق مصطفٰی کانجو سمیت دیگر تمام ملزمان بری ہو گئے،عدالت نے تفتیشی آفیسر،ریکوری آفیسر اور گواہان کے بیانات تحریر کرنے والے اہلکار کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے،قانون کے مطابق عدالت نے گواہان کے جھوٹ یا سچ بولنے کا کوئی نوٹس نہیں لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میں موجود وہ نقائص بتائیں جس کے بنا پر آپ کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جا سکے۔

Read Comments