کم وقت میں بے پناہ شہرت پانے والے پاکستانی اداکار
پاکستان شوبز انڈسٹری کا شمار بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،لیکن پھربھی بہت سے اداکار ہیں جو شوبز میں آتے ہیں ۔ میڈیا میں داخل ہونا اور کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،لیکن بہت سے خوش قسمت اداکار ایسے بھی ہیں جو شوبز کی دنیا میں آتے ہی چھا جاتے ہیں۔ یہاں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کے بارے میں تفصیلات بیان کی جارہی ہیں جنہوں نے اپنا فنی سفر دو سال قبل شروع کیا تھا ور آج ان کا شمار انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ عدنان ملک پاکستان کے مشہور اداکار عدنان ملک نے نجی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامے ،صدقے تمہارے سے انڈسٹری میں قدم رکھا ،ان کے بارے میں یہ کہنا صحیح ہوگا کہ وہ آتے ہی چھا گئے۔ عدنان ملک نہ صرف پرکشش شخصیت کے مالک ہیں بلکہ اداکاری بھی بہترین کرتے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید اچھے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔ گوہررشید من مائل اور ڈائجسٹ رائٹرز جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گوہر رشید اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ضرورت بن چکے ہیں ،گوہر فیچر فلم شکوہ میں بھی کام کرچکے ہیں ،جس میں بہترین اداکاری کے باعث انہیں نامزد بھی کیا گیا تھا۔ مریم انصاری مریم کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے ہے،انہوں نے پاکستانی نجی چینل کے ڈرامے چادر سے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز کیا لیکن شہرت ڈرامے شناخت سے ملی ،مریم مشہور ترین ڈرامے دل لگی کا بھی حصہ رہ چکی ہیں ،اداکاری کے ساتھ انہوں نے ماڈلنگ اور بطورآر جے بھی نام کمایا۔ زاہد احمد