ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹریکٹرٹرالی،موٹر سائیکل میں تصادم،4افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2016 08:07am

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پینسرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسےالائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیاہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں اقرار حسن، فلک شیراور 2 بچے 4سالہ رمضان علی اور 6 سالہ علیشہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیاتاہم ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments