وزیراعظم نوازشریف 3روزہ سرکاری دورے پر آزربائیجان روانہ

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2016 08:51am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ سرکاری دورے پرآزربائیجان روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ہم منصب اورصدرآزربائیجان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف آزربائیجان کے پہلے سرکاری دورہ پراعلی سطحی وفد کے ہمراہ روانہ ہوگئے ،روانگی سے قبل وزیراعظم نے  ائیرپورٹ پر وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔

https://youtu.be/n3yHRuyw8tw

ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیراعظم کو چودہدری نثار نے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی۔

وزیراعظم دورہ آذربائیجان میں اپنے ہم منصب سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی ومعاشی تعاون بڑھانے سمیت علاقائی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیراعظم اورصدرآزربائیجان کی ملاقات میں مسئلہ کشمیرپرخصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read Comments