Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی آزربائیجان کے دورے پر روانگی سے قبل چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان سے ایک گھنٹے ملاقات کی۔
انتہائی اہم ملاقات میں وزیرداخلہ نے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پروزیراعظم نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں،حکومت اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی۔
چوہدری نثار نے وزیراعظم کو سرل المیڈا انکوائری کیس کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ جلد ہی انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ،فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔