Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کرچی:چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر وفاق نے صوبوں کو دی گئی خود مختاری واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق پر مزید کالے بادل چھا جائیں گے ۔کراچی میں دارالصحت اسپتال کے جدید آئی سی یو کے افتتاح کے موقع پرخطاب میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی مملکت کی ذمہ داری ہے، لیکن جب وہ ذمہ داری پوری نہیں کرپاتی تو مخیر حضرات تعاون کرتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری دئے جانے کے با وجود صحت کا محکمہ آج بھی عملاً وفاق کے پاس ہے ، وفاق نے صوبائی خود مختاری واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جس کا وفاق محتمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کا حصول عوام کا حق ہے ، حکومت تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر اس کے لیے کام کرے۔
کرچی:چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر وفاق نے صوبوں کو دی گئی خود مختاری واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق پر مزید کالے بادل چھا جائیں گے ۔
کراچی میں دارالصحت اسپتال کے جدید آئی سی یو کے افتتاح کے موقع پرخطاب میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی مملکت کی ذمہ داری ہے، لیکن جب وہ ذمہ داری پوری نہیں کرپاتی تو مخیر حضرات تعاون کرتے ہیں۔
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری دئے جانے کے با وجود صحت کا محکمہ آج بھی عملاً وفاق کے پاس ہے ، وفاق نے صوبائی خود مختاری واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جس کا وفاق محتمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کا حصول عوام کا حق ہے ، حکومت تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر اس کے لیے کام کرے۔