Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونیوالی متنازعہ خبر کی تحقیقات کی جائیں گی ۔
جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو اچھالا اور غلط استعمال کیا، لہذا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی کیخلاف اس خبر کی مکمل چھان بین ضروری ہے۔' یہ مسئلہ میڈیا یا حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے'۔
متنازعہ خبر دینے والے صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا تھا کہ متعلقہ شخص ملک سے باہر جارہا ہے ،اس لئے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔' کسی بھی پاکستانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے تصدیق ضروری ہے'۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس سے اتفاق کرتے ہیں کہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیئے ۔ چوہدری نثار نے سی پی این ای اور اے پی این ایس کو کل ملاقات کی دعوت دینے کا بھی بتایا۔