Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے۔ صوبے کے حقوق کے لئے متحد رہیں گے، پنجاب بڑا بھائی ہے لیکن انہوں نے سب کچھ ہڑپ لیا ہے۔ وفاق چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زور بھی۔پشاور کے اوقاف ہال میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ کوریڈور کے مغربی روٹ میں صرف سڑکیں نہیں بلکہ اقتصادی راہداری چاہئے۔ اور اس قومی مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے بلکہ اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو کسی کو بھی اس کا حق ملنے نہیں دیں گے۔انہوں نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر ہمیں اقتصادی راہداری کی سہولیات نہ دی گئیں تو روٹ کو یہاں سے گزرنے نہیں دیں گے۔
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے۔ صوبے کے حقوق کے لئے متحد رہیں گے، پنجاب بڑا بھائی ہے لیکن انہوں نے سب کچھ ہڑپ لیا ہے۔ وفاق چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زور بھی۔
پشاور کے اوقاف ہال میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ کوریڈور کے مغربی روٹ میں صرف سڑکیں نہیں بلکہ اقتصادی راہداری چاہئے۔ اور اس قومی مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے بلکہ اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو کسی کو بھی اس کا حق ملنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر ہمیں اقتصادی راہداری کی سہولیات نہ دی گئیں تو روٹ کو یہاں سے گزرنے نہیں دیں گے۔