کراچی:رینجرز کی کارروائی،4’’ دہشت گرد“ہلاک

شائع 14 اکتوبر 2016 06:20am

کراچی:کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤب میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران رینجرز نے 4’’دہشت گردوں“کوہلاک کردیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق، جمعہ کے روز گڈاپ ٹاؤن میں تھانہ گلشن معمار کی حدود میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی  کی تو مطلوب’’ دہشت گرد“نے فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں 4’’دہشت گرد“ مارے گئے۔

 ہلاک ’’ دہشت گرد“قانون نافذ کرنے والے ادراوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

کارروائی کے دوران متعلقہ تھانے کی پولیس کو بھی طلب کیا گیاتھا۔ لاشوں اور برآمد ہونے والے اسلحہ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

Read Comments