اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف کمشنر آفس میں نئی بھرتیاں،حکم امتناعی جاری

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2016 08:11am

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر آفس میں نئی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس اطہر من اللہ نےچیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس سے جبری نکالے گئے 57 ملازمین کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے عامر ندیم تابش ، حافظ علی اصغر اور حافظ سفیر خادم پیش ہوئے۔

وکلاءنے موقف اختیارکیا کہ گزشتہ 5سال سے کام کرنے والے ملازمین کوانتظامیہ نے بغیروجہ بتائے نوکری سے فارغ کردیا،ملازمت سے برخاست کیے جانے والوں میں درجہ چہارم کے ملازم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد نئی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

واضح رہے 23ستمبرکوضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں مختلف کیٹگری کے لئے نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

Read Comments