آصف زرداری سے رحمان ملک کی لندن میں تفصیلی ملاقات

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2016 08:11am

لندن:سابق صدرآصف علی زرداری سے سینیٹررحمان ملک نے لندن میں تفصیلی ملاقات کی ہے ۔

سابق صدرآصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات میں سینٹررحمان ملک نے انہیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورمقبوضہ کشمیر کی کشیدگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پربھی بات چیت کی گئی،آصف علی زرداری نے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آصف زرداری اوررحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عاشورہ پربہترین سیکیورٹی انتظامات کئے،ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

Read Comments