کراچی میں دکانیں شام7اور شادی ہالز رات10 بجے بندکرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2016 08:11am

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں دکانیں شام 7بجے اور شادی ہالز رات 10بجے بند کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے  ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت نظر ثانی اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر سےشادی ہالز رات 10 بجے بند کردیئے جائیں گے،دکانوں کے شٹر بھی شام 7 بجے گرادیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شادی کے کھانوں میں بھی سالن، روٹی اور میٹھے میں صرف ایک ڈش رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، مارکیٹ ایسوسی ایشن اور بڑے شاپنگ مال انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انڈسٹریز، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی کردار ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Read Comments