Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
باکو:وزیراعظم نوازشریف اورصدرآذربائیجان کے درمیان باکومیں ملاقات ہوئی ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف آذربائیجان کے 3روزہ دورے پرہیں۔ باکو کے صدارتی محل پہنچے پرصدر الہام علیوف نے وزیراعظم نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم نوازشریف نے گارڈ آف آنرکا معائنہ بھی کیا ۔
صدرآذربائیجان اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی ، تجارتی اورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھنے پربات چیت ہوئی اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور بھی زیربحث آئے۔