Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
باکو:آذربائیجان اور پاکستان نے مشترکہ فوجی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں آذربائیجان کی معاشی اور سماجی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نوازشریف اورآذربائیجان کے صدر نے باکو میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کا مؤقف ہے کہ علاقائی اور عالمی امور بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان کی معاشی ترقی دیکھ کر متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نگوروکارناباخ کے مقبوضہ علاقے کو آذربائیجان کی واپسی چاہتے ہیں۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھر پور تائید کی
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔
آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ عالمی فورمز پر دونوں ملک ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،دونوں ممالک اقتصادی دفاعی شعبے میں تعاون بڑھاسکتے ہیں،پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی شعبے میں بہت ترقی کر چکا ہے وہ آذربائیجان کی عسکری تربیت فراہم کرسکتا ہے۔