نیویارک : پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والی شخصیت بن گئے۔ پاپ میوزک کے بادشاہ اپنی موت کے بعد بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دو ہزار سولہ میں مائیکل جیکسن ایک بار پھردنیا کے سب سے زیادہ کمانے والی آنجہانی شخصیت بن گئے۔
مائیکل جیکسن رواں سال بیاسی کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر چوتھی بار سب سے زیادہ کمانے والے آنجہانی سلیبرٹی کی لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ پاپ سٹار پرنس اپنے ریکارڈ کی فروخت سے دو کڑوڑپچاس لاکھ سمیٹ کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
گولف لیجنڈ عارنالڈ پالمراپنی مخصوص آئس ٹی اور گالف ڈیزائنزکی بدولت چار کڑوڑدس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
دو ہزار نو میں انتقال کرنے والے مائیکل جیکسن کی کمائی کا بڑا حصہ اُنکی اسٹیٹ اورالبم بیٹلز کے گانوں کے رائیٹس فروخت کرنے سے آیا۔