Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ چیف جسٹس نیب اور اینٹی کرپشن کے دیگر ناکام اداروں کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر ستر سال سے بدترین آمریت اورخاندانی بادشاہت کا راج ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کرپشن روکنے کے درجنوں اداروں پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نیب اور اینٹی کرپشن کے دیگر ناکام اداروں کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک سے لادینی نظام حکومت اور سودی معیشت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ عوام ملک میں دیانت دار اور عوام کی حقیقی نمائندہ قیادت لانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔