قومی سلامتی پر خبرنگاری کی ریڈلائنز کے تعین پر اتفاق

شائع 14 اکتوبر 2016 03:44pm

اسلام آباد:قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت سے قومی منظر نامے میں ہلچل کے بعد اب حکومت اور میڈیا خبر نگاری کی ریڈ لائنز کا تعین کرنے پر متفق ہو گئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے صحافی تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں  وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے مگر میڈیا کو بھی حساس معاملات کی خبروں پر احتیاط برتنی چاہئے ۔ حکومت اور صحافیوں کے اجلاس کے بعد سرل المائیڈا کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا ہے۔

 اجلاس کے بعد عارف نظامی نے آج نیوز کو بتایا کہ ملاقات مثبت رہی ۔ یہ اتفاق بھی ہوا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبریں دیتے ہوئے ریڈلائنز ہونی چاہئیں جن کا تعین کیا جائے گا۔

Read Comments