Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کےعلاقےسعود آباد کے نجی اسکول کی نویں کلاس کی تین طالبات پُراسرار طور پرلاپتہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعود آباد میں غیرسرکاری فلاحی ادارے کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کی تین طالبات پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں،بچیوں کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے بچیوں کی بازیابی کیلئے سعودآباد تھانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بسمہ،اقرا ءاور رابعہ نامی تینوں طالبات کلاس نہم میں زیر تعلیم تھیں۔ اسکول انتظامیہ نے تینوں لڑکیوں کی گمشدگی کے حوالے سےلاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تینوں طالبات کی اسکول میں حاضری نہیں لگی۔
ادھرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئےتین نوجوانوں کوحراست میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے نوجوان کے موبائل سے لڑکی کو ایس ایم ایس کئے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو جامع انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔