Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان دوکانوں کے تالے توڑ کر نقب زنی کرنے آئے تھے۔ جبکہ ملزمان 9محرم الحرام کو ایمپریس مارکیٹ میں ہونے والی نقب زنی کی واردات میں بھی ملوث ہیں۔