Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پیپلز پارٹی کی جانب سے کل شہداء ریلی نکالی جارہی ہے، ریلی بلاول ہاؤس سے کارساز تک نکالی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ریلی کا روٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی شہداء ریلی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں،روٹ کے مطابق ریلی بلاول ہاؤس سے روانہ ہوگی اور بوٹ بیسن، مائی کلاچی روڈ، جناح برج اور آئی سی آئی چوک پہنچے گی۔
اس کے بعد ریلی آغا خان جماعت خانہ ککری گراؤنڈ لی مارکیٹ ،نیپئر روڈ، ڈینسوہال، ایم اے جناح روڈ، نمائش اورشارع قائدین سے ہوتی ہوئی شارع فیصل پہنچے گی۔
ریلی کی آخری منزل کارساز یادگار شہداء ہوگی،ٹریفک پولیس کی جانب سے بتائے گئے روٹ کے مطابق کلفٹن ڈیفنس کے رہائشی ایئرپورٹ جانے کے لئے ہینوچورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ اورشاہ فیصل کالونی کا استعمال کریں۔
اسی طرح شارع فیصل سے ایئر پورٹ جانے والے حضرات بھی ایف ٹی سی برج سے کورنگی روڈ کا استعمال کریں۔
دوسری جانب ناظم آباداورلیاقت آباد کے رہائشی ایئرپورٹ جانے کے لئے نیپا ڈرگ روڈ اختیار کریں،جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے ملینیم روڈ اختیار کیا جائے۔
خیال رہے ریلی کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس اور رینجرز کی نفری ریلی کے روٹ پر جگہ جگہ موجود رہے گی۔