Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے کراچی شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نکالی جانے والی 'سلام شہداء' ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لیاری کے علاقے میں بھی گئے۔
لیاری کے بعد وزیراعلیٰ کا دوسرا پڑاؤ برنس روڈ تھا، اس کے بعد طارق روڈ پہنچے،جہاں وہ ریلی کے لئے لگائےگئے استقبالیہ کیمپ پر کارکنوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ طارق روڈ سے شاہراہ فیصل اور کارساز گئےاورکاارکنوں کو مختلف ہدایات دیں۔