خارجی وداخلی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے،اسفندیار ولی خان

شائع 15 اکتوبر 2016 06:34am

نو شہرہ:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی طو رپر تنہا ہو چکا ہے ،خارجی وداخلی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

نوشہرہ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی حلقے مانکی شریف میں اے این پی کے جلسے سے خطاب میں اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن ہوگا،تاریخ میں ہم کبھی اتنے مشکل دور سے نہیں گزرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بین الاقوامی طو رپر تنہا ہو چکا ہے ،خارجی وداخلی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ہم سے بات کرنی ہے تو نوازشریف خود کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک معاملےپر نواز شریف نے وعدہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کا بلا دریائے کابل میں پھینک کر میانوالی بھیجیں گے۔'

Read Comments