Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کاکول: کاکول میں 35 ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے شاندار تقریب ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقریب پاک فوج کی شاندار ارروایات کی عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دشمن جان لے کہ اگر اس نے کچھ کیا تو ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اچھی طرح اور پوری طاقت سے کرنا جانتے ہیں۔
بحری فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں سےخوشگوارتعلقات کاخواہاں ہے، انہوں نے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت سے کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے لیکن بھارت کے جانب سے اس پر غلط الزام لگائے گئے،ان کا کہنا تھاکہ ملک سے انتہا پسند اور دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے۔
انہوں نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاس آؤٹ کیڈٹس کو ان کی بھاری ذمہ داری کا بھی احساس دلایا۔