Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وادی نیلم:وادی نیلم سے مظفرآباد جانے والی کارحادثے کا شکارہوگئی،حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے اشکوٹ سے 7 افراد نمازجنازہ میں شرکت کیلئے مظفرآباد جارہے تھے کہ سیری کے مقام پرکارڈرائیور سے بے قابوہوکردریائے نیلم کے کنارے جاگری، حادثے میں چھ مسافرموقع پرجاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک زخمی کوکھائی سے نکال کراسپتال پہنچا دیاگیا۔
پاک فوج کے جوان اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگرافراد لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں،لیکن پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔