معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف

شائع 15 اکتوبر 2016 09:03am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے انقلابی پروگرام پر کام جاری ہے۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور سے جاری ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

 آج معاشرے کی تعمیر و تشکیل  اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا مثبت کردار ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےذرعی شعبے میں 60 سے 70 فیصد افرادی قوت خواتین فراہم کر رہی ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ حکومت دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرامز پر کام کر رہی ہے جس کا براہ راست فائدہ دیہی خواتین کو پہنچے گا ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ دیہی خواتین کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Read Comments