ڈاکٹر عاصم بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے

شائع 15 اکتوبر 2016 10:12am

کراچی:احتساب عدالت سے فارغ ہونے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی کمر میں اتنی تکلیف ہوئی کہ وہ دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت حاضر نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے بھی استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کیوں نہیں آئے، ان پر تو فرد جرم عائد کرنا تھی۔

آج ہونے والی سماعت میں ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت پیش ہوئے تو کافی دیر بیٹھنا ان کی طبعیت کو ناساز کرگیا،کرپشن کیس کی سماعت ختم ہوئی تو دہشت گردوں کے علاج سے متعلق سماعت کیلئے انہیں انسداد دہشت گردی عدالت جانا تھا۔

لیکن اس سے پہلے کہ وہ اے ٹی سی جاتے طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال پہنچ گئے،ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے بتایا کہ ان کی کمر میں شدید تکلیف ہوگئی ہے،لہٰذا وہ انسداد دہشت گردی عدالت حاضر نہیں ہوسکتے،یہ کہہ کر انہیں سیدھا اسپتال لے جایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوئی،جہاں عبدالقادر پٹیل، وسیم اختر، رؤف صدیق، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم عبدالقادر پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت5 نومبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments