Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
باکو:وزیراعظم محمد نوازشریف کہتے ہیں ہمارا مقصد پاکستان چلانا جبکہ مخالفین کا مقصد پاکستان کو بند کرنا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوگا اور اسلام آباد کھلارہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اصل تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے ، بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر بات ہونے تک معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم نوازشریف نے باکو میں ناشتے کی میز پر صحافیوں سے بات چیت کی اس موقع پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک چلانا چاہتی ہے جبکہ مخالفین اسے بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسلام آباد کھلا رہے گا۔
انہوں نے بھارت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اڑی جیسے واقعات در اصل کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا رد عمل ہیں۔
چھ گھنٹے کے اندر ہم پر الزام لگا دیا گیا، اصل تنازعہ مسئلہ کشمیر کا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر بات ہونے تک بھارت کے ساتھ معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔