Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ نواز نے شہباز شریف کے بجائے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو پنجاب کا صدر بنانے کیلئے لابنگ تیز کر دی ہے۔جبکہ مریم نواز شریف نے مرکزی صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے جماعتی انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں پارٹی عہدوں پر نئے چہرے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کی سینئر قیادت نے مریم نواز شریف کو آگے لانے کے بجائے وزیراعظم نواز شریف کو ہی مرکزی صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کی سفارش کی ہے۔
البتہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے حمزہ شہباز کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضمنی انتخابات ہوں یا تنظیم سازی کا عمل، صوبائی عہدیدار حمزہ شہباز سے ہی رہنمائی لے رہے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صدارت کیلئے حمزہ شہباز ایک بہتر چوائس ہوں گے۔
حکمران جماعت کو تحریک انصاف کی طرف سے احتجاجی تحریک اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
پارٹی عہدوں پر نئے چہرے سامنے لا کر شائد لیگی قیادت پارٹی کو اندرونی اختلافات سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔