متحدہ  لندن کی کراچی میں پہلی پریس کانفرنس، مائنس ون فارمولا مسترد

شائع 15 اکتوبر 2016 02:29pm

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ لندن  نے مائنس ون فارمولا مسترد کردیا۔ ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان  نے پہلی بارکراچی میں  پریس کانفرنس کی۔

 پریس کانفرنس میں متحدہ کے رہنما ڈاکٹرحسن ظفرعارف  نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اورایم کیوایم لندن کوئی چیزنہیں۔ ایم کیوایم ایک تھی ،ایک ہےاورایک ہی رہے گی۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایم کیوایم میں مائنس ون ممکن نہیں کوئی بھی ہتھکنڈابانی تحریک کوکارکنوں سے علیحدہ نہیں کرسکتا۔ بندوق کی نوق پرسابقہ رابطہ کمیٹی کوقائد سے الگ کروایاگیا۔

ڈاکٹرحسن ظفرکا کہنا تھامتحدہ کوصفحہ ہستی سےمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نائن زیروسمیت متعدد دفاترسیل کردیئے،سیکٹروں دفاترڈھادیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بندوق کی نوق پرسابقہ رابطہ کمیٹی کو قائد سے الگ کروایاگیا۔

 متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے تحریک کوبچانےکے نام پرخود کوبچایا جبکہ فاروق ستاراورخالدمقبول صدیقی نے پارٹی کو ہائی جیک کرایا۔

ڈاکٹرحسن ظفرکاکہنا تھاکہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں،کئی ارکان کے استعفے موجود ہیں جووقت آنے پرسامنے لائیں جائیں گے۔

Read Comments