قومی سلامتی پر متنازعہ خبر، چوہدری نثار سے ایڈیٹر ڈان کی ملاقات

شائع 15 اکتوبر 2016 02:40pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر ِداخلہ چوہدری نثار سے ایڈیٹر روزنامہ ڈان ظفر عباس  نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی،روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری پر بھی بات چیت کی گئی۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کرنا ہے۔ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کرنا ہے۔ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ظفر عباس نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی معاملات پر ڈان ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ایڈیٹر ڈان کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

Read Comments