محمد عامرکیخلاف درخواست مستردہونے کیخلاف اپیل دائر

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2016 05:36pm

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت روکنے کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت روکنے کے لیے دائر درخواست پر سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق سے ہٹ کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے سے عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے،کرکٹر محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگت چکا ہے،ایسے شخص پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

کرکٹر نے برطانیہ کے ویزہ کے لیے درخواست دائر کی تھی جو اسی جرم کے باعث مسترد کر دی گئی،اب اگر نیوزی لینڈ نے بھی ویزہ درخواست مسترد کر دی تو اس سے ملک کی بدنامی ہو گی،عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پی سی بی کو محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے سے روکنے کے ساتھ تحقیقات کا حکم جاری کرے کہ کرکٹر کتنا عرصہ اسپاٹ فکسنگ سے پیسہ بناتا رہا ہے۔

Read Comments