Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری سے مظالم روکنے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی فوج انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال باعث تشویش ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک سو پچاس کشمیری شہید کیے گئے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بگڑ رہی ہے جبکہ کشمیری رہنما آسیہ اندرابی دوہفتوں سے گرفتار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کی طویل نظربندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، غیرقانونی نظربندی کی وجہ سے سید علی گیلانی کی صحت بگڑرہی ہے، نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کیلئے مشن بھیجا جائے، عالمی برادری بھارتی مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرے۔