ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسردرہے گا

شائع 02 جنوری 2016 05:13pm

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسردرہے گا۔ بالائی علاقوں میں بھی سردی کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم کہیں بارش کا امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج سب سے زیادہ سردی پارہ چنارمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو منفی نو، گوپس منفی سات، استور، ہنزہ منفی پانچ، قلات منفی چار، کالام منفی تین، راولاکوٹ، دیر منفی دو اور مری، گلگت میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Read Comments