شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6 ”دہشت گرد “ہلاک

شائع 16 اکتوبر 2016 06:30am

شیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے ایک کارروائی کے دوران 6’’دہشت گردوں “کو ہلاک کردیا ۔

شیخوپورہ بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا،اس دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 3ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 3 پستول اور 2کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق،  دہشت گرد ایک کار اور2موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جبکہ ان کا  تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

Read Comments