سیاسی شعبدہ بازی کیلئےپاناما کواچھالا گیا، مولانا فضل الرحمان

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2016 07:53am

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہےکہ سیاسی شعبدہ بازی کیلئےپاناما کو اچھالاگیا،سڑکوں پریوٹرن لکھنےکےبجائےایک شخص کی تصویرلگادیں۔

جےیوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نےکوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پانامالیکس کا شور صرف پاکستان میں ہے دنیا کے کسی ملک میں پاناماکاہنگامہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کی باتیں بہت سنی ہیں اور صرف وزیراعظم کا احتساب کیوں؟ احتساب سب کا ہوناچاہئے۔

صوبوں میں کرپشن کےحوالے سے انہوں نےکہاکہ  کرپشن کے حوالے سےخیبرپختونخوا پہلے نمبر پر ہے،اس لئے خیبرپختونخوا کوکرپشن کےحوالے سےبات کرنےکاحق نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک شخص بہت یو ٹرن لیتا ہے، سڑکوں پریوٹرن لکھنے کی ضرورت نہیں،ایک شخص کی تصویرلگادیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نےسی پیک پر سب کے تحفظات دور کئے،سی پیک کے معاملےپرتحمل کا مظاہرہ کرناچاہئے۔

Read Comments