Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے باعث شہر کے مختلف مقامات کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے راستے بند کردیئے گئے،کراچی کی اہم شاہراہوں کو کنٹینر اور گاڑیاں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا۔
راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کی سیکیورٹی کیلئے ہی یہ انتظام کیا گیا ہےتاہم شہری کہتے ہیں ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ریلی کے باعث بیشتر سڑکیں بند ہیں تاہم چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے جامعات اور دفاتر والوں کو اس پریشانی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔