بنوں ،ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2016 10:26am

بنوں ،ڈی آئی خان:بنوں اور ڈی آئی خان میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ،بنوں کے علاقے تھانہ بکاخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 فائرنگ کے بعدملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان تھانہ پنیالہ کی حدود میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments