مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے،5سیکیورٹی اہلکار زخمی

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2016 10:29am

مہمند ایجنسی:مہمند ایجنسی کے علاقے چمرکنڈ میں سڑک کنارے 2بارودی سرنگ دھماکوں میں 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دھماکا پاک افغان بارڈر کے قریب مہمند ایجنسی کے علاقے چمر کنڈ میں ہوا۔

  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے باردوی سرنگ کے 2 زوردار دھماکے ہوگئے۔

 واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کوطبی امداد کے لئے محمد گٹ ایم آرکیمپ منتقل کردیا۔

 سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Read Comments