پاکستان کا چوتھا جوہری توانائی پلانٹ آزمائشی بنیادوں پرقومی گرڈ سے منسلک

شائع 16 اکتوبر 2016 04:55pm

پاکستان کے چوتھے جوہری توانائی پلانٹ چشمہ یونٹ تھری کو آزمائشی بنیادوں پرقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق جوہری توانائی پلانٹ چشمہ یونٹ تھری نے قومی گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

 جوہری پلانٹ آزمائشی بنیادوں پر چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کریگا جبکہ مکمل آپریشنل ہونے پر بجلی کی ترسیل 340میگاواٹ تک پہنچ جائیگی۔

 چشمہ یونٹ تھری پاور پلانٹ کی آزمائش کے دوران پلانٹ کی حفاظتی اورکارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔

 اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق آزمائش مکمل ہونے پر یونٹ کا باقاعدہ افتتاح دسمبرکے آخرمیں کیا جائے گا۔

Read Comments