ایم کیو ایم کے پچیس رہنماوٴں کے وارنٹ گرفتاری جاری

شائع 02 جنوری 2016 05:34pm

کراچی:کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شرانگیز تقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم کے پچیس رہنماوٴں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے قائد کی شرانگیزتقاریرمیں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں قائم مقدمات کی سماعت ہوئی۔ایم کیوایم کے رہنما روٴف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے روف صدیقی کی ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کردی۔

عدالت نے مفرورقراردیئے گئے ایم کیوایم کے پچیس رہنماوٴں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، رشید گوڈیل، خواجہ اظہار الحسن ، ریحان ہاشمی، نسرین جلیل اور دیگررہنماوں کے خلاف جاری کئے گئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کوآئندہ سماعت میں گرفتارکرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments