Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیمرا نے غیرقانونی ڈی ٹی ایچ اور غیرقانونی انڈیا مواد کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پیمرا کے مطابق ،ملک کے 90 فیصد کیبل آپریٹرز نے پیمرا کے حکم نامے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام غیرقانونی ڈی ٹی ایچ اور غیرقانونی چینلز بند کر دیئے تھے ۔
اس طرح ایف ایم ریڈیو پر 10 فیصد سے زائد غیرملکی مواد نہیں پایا گیا تاہم گزشتہ روز معائنہ کے دوران کچھ کیبل آپریٹرز معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔
ان تمام کیبل آپریٹروں کے استعمال میں آنےوالا غیرقانونی سازوسامان ضبط کر لیا گیا اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہریوں میں معائنہ کے دوران 107 کیبل نیٹ ورکس کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا۔
ترجمان پیمرا کا کہنا ہے کہ پندرہ اکتوبر کی ڈیڈ لائن کا اطلاق تمام ٹی وی چینلز پر بھی ہوگا، جس کے تحت 10 فیصد سے زائد غیرملکی مواد نہیں دکھایا جا سکتا۔