خواجہ آصف کے حلقے سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے،جہانگیر ترین

شائع 02 جنوری 2016 05:43pm

سیالکوٹ:تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے ، اربوں روپے کے پیکج کے باوجود لودھراں کے عوام نے ان کا ساتھ دیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے کے باوجود ملک وقوم کے مسائل حل نہ کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے حلقے سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے۔ پی ٹی آئی حلقہ ایک سو دس میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اربوں روپے کے پیکج کے باوجود لودھراں کے عوام نے ان کا ساتھ دیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت میں سیاسی طور پر باشعور ہوچکی ہے،قوم کرپشن، بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک ملک کے خواہاں ہے۔

Read Comments