ہمارے روزانہ کے روٹین میں کئی ایسے کام شامل ہوتے ہیں۔ جن کو ہم اپنی صحت کے لئے اچھا سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت یہ کام ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات کا بالکل بھی علم نہیں ہوتا۔
کچھ چیزوں کے بارے میں ہم شروع سے سنتے اور بڑوں سے سیکھتے آرہے ہیں لیکن ہم اس بات سے بالکل بھی واقف نہیں ہیں کہ جن چیزوں کو ہم اپنائیں ہوئے ہیں وہ دراصل ہماری صحت اور ہماری زندگی کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔
وہ کون سی عادات اور چیزیں ہیں جوکہ ہماری صحت کےلئے اچھی نہیں ہیں اور ہم ان سے بالکل بے خبر ہیں،آئیے جانتے ہیں۔
٭ وٹامنز کا استعمال
اکثر لوگ بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کرکے وٹامنز کھانا شروع کردیتے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے وٹامنز کھانا آپ کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے، آپ کسی بھی قسم کے وٹامنز کھانا چاہتے ہیں تو اس قبل اپنے معالج سے اس کے بارے میں ضرور پوچھ لیں۔
٭ روزانہ نہانا
کچھ لوگ روزانہ 2 سے 3 بار نہاتے ہیں لیکن ایسا کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ۔ جب بھی آپ کو ضرورت محسوس ہو تب آپ نہالیں روزانہ 2 سے 3 بار نہانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
٭ گھرکی صفائی
کچھ خواتین روز گھر کی صفائی کرتی ہیں اور گھر کو چمکا کر رکھتی ہیں لیکن شاید وہ اس بات سے بےخبر ہیں کہ روزانہ گھر کی صفائی کرنے سے ان کو خطرناک قسم کی الرجی ہوسکتی ہے۔
٭ الارم سے اٹھنا
صبح جلدی اٹھنے کےلئے لوگ الارم لگاتے ہیں تاکہ وقت پر اٹھ کر وقت پر دفتر پہنچ جائیں۔ لیکن الارم کے بجنے سے آپ کی گہری نیند ٹوٹ جاتی ہے اور یہ عمل آپ کی صحت کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔
٭ جتنا سوئیں اتنا بہتر
اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ آپ جتنا سوئیں گے اتنی ہی آپ کی نیند پوری ہوگی اور آپ فریش محسوس کریں گے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے ایک انسان کے لئے 8 گھنٹے کی نیند بہت ہوتی ہے۔ اس سے کم گھنٹوں کی نیند اور اس سے زیادہ گھنٹوں کی نیند آپ کو سست اور کاہل بنا دیتی ہے۔
٭برش کرنا
کچھ لوگ ہر کھانے کے بعد اپنے دانت برش کرتے ہیں۔ لیکن دن میں 2 بار دانت برش کرنا کافی ہوتا ہے۔ہر کھانے کے بعد دانت برش کرنا ضروری نہیں۔