سکھر میں روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

شائع 02 جنوری 2016 05:47pm

سکھر:سکھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی،بیراج روڈ پر قابض دکانداروں کا سامان ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ۔

سکھر بیراج روڈ پر تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے عملے کا آپریشن،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قابض دکانداروں کا سامان ہٹا دیا گیا۔اس سڑک پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی اورفٹ پاتھ پر دکانداروں کے سامان کے باعث پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

سکھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل جاری رہنا چاہیے۔

Read Comments